ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست تیار کر لی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر ثانی درخواست آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کرنے کی آخری تاریخ 11 اگست ہے ۔
الیکشن کمیشن نے نظر ثانی کی درخواست کے لیے وکیل کی خدمات کے لیے 3 ناموں پر غور کیاہے۔