جرمن سیاح سے واردات کرنیوالےتینوں ڈاکو پکڑے گئے

جرمن سیاح سے واردات کرنیوالےتینوں ڈاکو  پکڑے گئے
کیپشن: The three robbers who committed the crime with the German tourist were caught

ایک نیوز:شمالی چھاؤنی کے علاقے سے جرمن سیاح سے واردات کرنے والے تینوں ڈاکو پکڑے گئے۔
پولیس نے 27 سالہ برگ فلورائن سے واردات کرنے والے3ملزمان گرفتار کر لئے ، ملزمان کو برکی اور غازی آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
 پولیس ذرائع کے مطابق 2 ڈاکووں نے 5 روز قبل ائیر پورٹ کے قریب جرمن سیاح کو لوٹ لیا تھا، ملزمان نے پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاح پر تشدد بھی کیا تھا ، ڈاکووں نے جرمن سیاح سے نقدی، موبائل فون اور کیمرہ چھین لی تھا ۔
پولیس نے ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل برآمد کر لیا، ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔