بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
کیپشن: Bangladeshi President Muhammad Shahabuddin dissolved the Parliament

ایک نیوز: بنگلادیشی صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
عبوری حکومت بنانے پر غور شروع کر دیا گیا، بنگلادیشی صدر نےتینوںمسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق بی این پی کی آسیر چیئرپرسن خالدہ ضیا کو بھی رہا کردیا گیا ہے، گرفتار طلبا کو رہا کرنے کے عمل پر بھی کام جاری ہے انہیں بھی جلد رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلبا نے ڈاکٹرمحمدیونس کی سربراہی میں عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈاکٹرمحمد یونس نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات ہیں ،ڈاکٹرمحمد یونس نے حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کونئی آزادی قراردیا تھا، طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمحمدیونس نے عبوری حکومت میں ذمہ داری سنبھالنے پرآمادگی ظاہر کی ہے    ۔