کیا عامر خان بالی ووڈسے ریٹائر ہو رہے ہیں؟

کیا عامر خان بالی ووڈسے ریٹائر ہو رہے ہیں؟
کیپشن: Is Aamir Khan retiring from Bollywood?

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بالی ووڈ سے ہمیشہ کیلئے چھٹی لے رہے ہیں،یعنی کہ وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔
بھارت کی شوبز انڈسٹری میں بالی ووڈ کے میگا سٹار عامرخان کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور اسکی وجہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کا ایک انٹرویو آیاہے۔
عامرخان کےبیٹے اوراداکاری میں قدم رکھنے والے جنید خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ انکے والد ریٹائرمنٹ کے دور سے گزر رہے ہیں اور اسی لیے انکے بیٹے نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا ہے۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ فلم کے سیٹس پر کیمرے کے پیچھے رہا ہوں،ایک دفعہ یک فلم کے سیٹ پر میرے والد عامرخان نے مجھے کہا کہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں تم یہ سب سنبھال لو، تب میں نے باضابطہ طور پر پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کیا۔