ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی ہے،10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ،10گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی تھی ، 10گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا تھا۔