جیویلین تھرو :پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا

پیرس اولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم نے جیویلین تھرو فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا
کیپشن: Paris Olympics: Pakistan's Arshad Nadeem qualified for javelin throw final

ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں،جیویلین تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
 جیویلین تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 34۔89 پر کی ،نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59کی تھرو کی اور 8اگست کو ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہوگا، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔

دوسری جانب گروپ بی میں ہی شامل بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی جس کے بعد انہوں نے بھی  جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد  دی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لئے ، وزیراعظم کا اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار۔