وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن 

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
کیپشن: Crackdown of Punjab Police against electricity thieves on the instructions of Punjab Chief Minister

 ایک نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
 رواں برس سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 63 ہزار 137 مقدمات درج کیے گئے،پولیس کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 33 ہزار 845 ملزمان گرفتارہوئے،بجلی چوری کے 39 ہزار 300 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل ہوئے۔
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 5295 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے،صوبائی دارالحکومت میں 18479 مقدمات درج ، 18250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تمام اضلاع میں لیسکو اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون سے بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید موثر بنایا جائے۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کیں ہیں، بجلی چوری مقدمات کے چالان کی شرح کو مزید بہتر زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ، بجلی چوروں سے ریکوری کیلئے لیسکو اور متعلقہ افسران کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔
 ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔