اسلام آباد ہائیکورٹ:نیب ترمیمی آرڈینس پر سماعت 22اگست تک ملتوی 

Aug 06, 2024 | 14:31 PM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب ترمیمی آرڈینس 2024 چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار کی جانب سے وکیل اظہر صدیق عدالت پیش ہوئے، نیب کی جانب سے رپورٹ جمع کرنے کےلئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر سماعت22 اگست تک ملتوی کردی ، نیب ترمیمی آرڈیننس میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ 40 دن تک بڑھایا گیا، نیب افسران پر جھوٹے مقدمات بنانے پر 5 سال کی سزا تھی جسے کم کرکے دو سال کردی گئی،عدالت نے نیب کی وقت مانگنے کی استدعا منظورکر لی اور سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔    

مزیدخبریں