ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چینی بزنس مینوں نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی بزنس مینوں کی سفارشات کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی، 3گھنٹے طویل مشاورتی میٹنگ میں وفاق اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نےبھی شرکت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کو کاروبار کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے، سکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائے ہیں، چینی شہریوں کی سہولت کیلئے جو کچھ ممکن ہوا ۔ ضرور وہ اقدام اٹھائیں گے،14اگست سے چینی شہریوں کے لئےویزا آن لائن ہو جائے گا ،اس سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہو گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی آسانی کے لئے ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گاچینی بزنس مینوں کی تجاویز کو نوٹ کر لیا ہے، جلد اس پر آپ کو پیش رفت نظر آئے گی،پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔
چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میرے اور چین کے دوست ہیں، امید ہے کہ اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں خصوصا پنجاب میں کاروبار کرنے والے چینی بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر، سی سی بی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وفاقی وزیرداخلہ سے چینی بزنس کمیونٹی کےوفد کی ملاقات
Aug 06, 2024 | 11:06 AM