ایک نیوز: وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں مسلسل جدت اور ترقی پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
رانا تنویر حسین سے پاکستان میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی نمائندہ فلورنس رولے نے ملاقات کی، ملاقات میں فوڈ سیکورٹی اور زرعی ترقی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کا کردار بہت حوصلہ افزا ہے، ز ر ا عت ملک میں خوشحالی، غذائی تحفظ اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے، زراعت کی ترقی پاکستان کو درپیش بہت سے معاشی مسائل کا حل ہے، زراعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی سہولت کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں،جدید فصلوں کی پیداوار پر کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے رہنمائی کی ضرورت ہے،ایف اے او زراعت کی ترقی اور پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے رہنمائی مہیا کر سکتا ہے۔
فلورنس رولے کا کہنا تھا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن پاکستان میں زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی، پاکستان میں کسانوں اور محققین کی صلاحیت بڑھانے پر مل کر کام کر رہے ہیں، زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اسٹیک ہوکڈرز کے ساتھ بھی کام جاری ہے۔