ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس515پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد مارکیٹ 77 ہزار 600 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 235پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی بعد ازاں بنگلاديش میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی کمی سامنے آئی تھی۔
سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس میں 1143 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی،کمی کے بعد مارکیٹ 77 ہزار 82 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی ۔