بنگلہ دیشی طلبا کا ڈاکٹرمحمدیونس کی سربراہی میں عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ 

بنگلہ دیشی طلبا کا ڈاکٹرمحمدیونس کی سربراہی میں عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ 
کیپشن: The demand of Bangladeshi students to form an interim government under the leadership of Dr. Muhammad Younis

ایک نیوز:ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلبا نے ڈاکٹرمحمدیونس کی سربراہی میں عبوری حکومت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹرمحمد یونس نوبل انعام یافتہ ماہراقتصادیات ہیں ،ڈاکٹرمحمد یونس نے حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کونئی آزادی قراردیا تھا، طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمحمدیونس نے عبوری حکومت میں ذمہ داری سنبھالنے پرآمادگی ظاہر کی ہے    ۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعدطلبہ تحریک نے عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیدیا ہے۔

طلبہ تحریک کا کہنا ہے کہ  نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا جائے، طلبہ تحریک کے مطابق ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عبوری حکومت کے خاکے کا اعلان کر رہے ہیں، آج عبوری حکومت کے بقیہ ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کرینگے۔

فوری حکومت سازی کا عمل دیکھنا چاہتے ہیں،طلبہ تحریک کے رہنما بھی نہیں چاہتے کہ کوئی فوجی حکومت بنے وہ بھی عبوری حکومت کا ہی قیام چاہتے ہیں، اس کے علاوہ حسینہ واجد کے جانے کے بعد بھی طلبہ تحریک کی جانب سے مظاہرے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔