تربت :ندی میں نہاتےہوئے 7لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

Aug 06, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :تربت میں ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں ندی میں نہاتے ہوئے7لڑکیاں جاں بحق ہوئیں ہیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں10سے17سال کے درمیان تھیں، مقامی لوگوں نےاپنی مددآپ کےتحت لاشیں ندی سےنکال کراسپتال پہنچائیں۔
افسوسناک واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والی بچیوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ حادثہ کیوں پیش آیا ہے۔

مزیدخبریں