حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی

Aug 06, 2023 | 19:22 PM

ایک نیوز :حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونیوالےورلڈکپ میں شرکت کرےگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کوسیاست کےساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے،بین الاقوامی کھیلوں سےمتعلق ذمہ داریوں کوپوراکرنےمیں رکاوٹ نہیں بنناچاہیے۔
بھارتی رویے پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ فیصلہ اس کےتعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہرکرتا ہے، بھارتی رویہ متعصبانہ ہے۔بھارت نےایشیا کپ کیلئےاپنی ٹیم کوبھیجنےسےانکارکیاتھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں