ایک نیوز :ارجنٹائن کے سٹار لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر آٹو گراف مانگنے والے سویپر کونوکری سے ہی نکال دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق امریکن انٹر میامی سٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے ایک نے ارجنٹائن کے سٹار لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر آٹو گراف مانگا لیکن اسے اس بات کی امید نہیں تھی کہ اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔
ڈیلی میل کے مطابق صفائی کرنیوالے کرسچن سلامانکا میامی میں صرف ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اسے پہلی مرتبہ انٹر میامی میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔اپنے کام کے دوران نوجوان اپنی جگہ سے چلا گیا اور سٹیڈیم کے گیراج میں پہنچتے ہی کلب بس میں چلا گیا۔
ارجنٹائن کی شرٹ اٹھائی اور میسی سے اس پر آٹو گراف مانگ بیٹھا۔ میسی نے دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن سکیورٹی اہلکار فوری طور پر کرسچن سلامانکا کی طرف بڑھے اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔
اس کے بعد اسے مستقل طور پر نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ موصول ہوگیا۔کرسچن نے ارجنٹائن کے اخبار “La Nacion” کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا میں بس گیراج کے حصہ میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں۔
خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔ ان میں سے آخری لیونل میسی تھے۔میں نے چیخ کر کہا “ہیلو، ورلڈ چیمپئن” ۔ میسی جب مڑ کر میری قمیص پر آٹو گراف دینے آیا تو سکیورٹی اہلکار فورا پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔ لیکن یہ عمل اسی رد عمل کا مستحق تھا۔