ہزارہ ایکسپریس حادثہ :وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا نوٹس

Aug 06, 2023 | 17:59 PM

ایک نیوز :پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر خارجہ نے سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقات کی ہدایت کر دی۔پی پی چیئرمین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے اظہارافسوس بھی کیا جبکہ سندھ حکومت کو حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کے فوری علاج و معالجے کی بھی ہدایت کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تنظیم کے کارکنان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی ہزارہ ایکسپریس حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے کا سن کرافسوس ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، اللہ تعالی لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں۔وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کی جائے۔

مزیدخبریں