ٹرین حادثہ: آرمی چیف کی امدادی سرگرمیوں کیلئے فوجی دستوں کو خصوصی ہدایت

Aug 06, 2023 | 15:57 PM

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو امدادی سرگرمیوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن کیلئے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر ٹرین حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ مزید دستوں کو سکرنڈ اور حیدرآباد سے طلب کر لیا گیا۔

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جو شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر کے قیمتی جانیں بچانے کی کوشش میں سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دیں گے۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی تک جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں