ایک نیوز: ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کے لیے پہنچے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی رضا نامی مسافر کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مسافر ورک ویزے پر بذریعہ فلائٹ پی کے 783 سے کینیڈا جا رہا تھا۔ مسافر نے ایجنٹ کی مدد سے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا جو جعلی نکلا۔
مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔