ایک نیوز: گوجر خان میں زہریلی گیس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔
واقعے کے بعد تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی تھی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیرسے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نہ نکالا جاسکا۔