ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کاحق ہے،وزیر قانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا ہےکہ اگرچیئرمین پی ٹی آئی کوسزاہوئی ہے تووہ اس کا سامنا کریں۔
سینیٹ کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سادہ سے کیس میں سزاہوئی، قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا، 37 بار چیئرمین پی ٹی آئی غیرحاضر رہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہرشہری کا فرض ہے ، پارلیمنٹ میں موجود ارکان اپنے اثاثوں کے گوشوارے ظاہر کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیکس گوشواروں میں اثاثے چھپائے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا ڈیجیٹل مردم شماری کےحوالے سے کوئی بدنیتی نہیں، قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کاٹرائل ہوا،گزشتہ مردم شماری پرسیاسی جماعتوں کواعتراض تھا۔