ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جو وہاں جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی لندن ٹریننگ میں نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آ گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا اور چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج کی جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے نامزدگی کی۔
خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلیے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے۔جوڈیشل کانفرنس 5 سے 13 اگست تک لندن میں ہوگی اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ٹریننگ سیشن ہوگا جس میں جج ہمایوں دلاور شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایل لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انہیں 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا تھا۔