خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
کیپشن: خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ایک نیوز:خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تحصیل متھرا پشاور چیئرمین کے انتقال اور تحصیل حویلیاں کے چیئرمین کے قتل کے بعد نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل متھرا پشاور کی خالی نشست پر ووٹ ڈالنے کیلئے 155پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔تحصیل کونسل متھرا میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 399 ہے۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری طرف تحصیل حویلیاں میں چیئرمین کیلئے ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 134 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 25 حساس اور 40 حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

تحصیل حویلیاں میں چیئرمین شپ کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، یہ نشست چیئرمین عاطف منصف کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایک لاکھ 65 ہزار 800 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پشاور کی تحصیل متھرا میں چیئرمین کی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں تاہم کانٹے کا مقابلہ جے یو آئی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مابین متوقع ہے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن سے متعلق متھرا کے شہریوں نے آج نیوز سے گفتگو میں اپنی سیاسی جماعت کے جیتنے کی امید کا اظہار کیا تاہم کچھ شہریو ں نے کہا کہ جو بھی کامیاب ہو علاقے میں ترقیاتی کام کروائے اور عوام کی مشکلات میں کمی لائے۔

عوام کو سیکورٹی کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز آئیں۔ پولنگ میں مداخلت اور رکاوٹ ڈالنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر اور بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ چوکس اور مستعد رہیں، عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

جماعت اسلامی کے افتخار احمد 15 ہزار 844 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پیپلز پارٹی کے علی عباس خان 9 ہزار 835 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے تھے۔