ایک نیوز: لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ شرکاء وفد نے سانحہ 9 مئی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفد نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو جس قدر بری طرح جلایا اسے دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا۔ پاک افواج اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔
وفد نے پرزور مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہداء کی بےحرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرے۔