آزادی کے 76 برس پورے ہونے پر ڈاکٹرز کا پاکستان کیلئے خصوصی پیغام

آزادی کے 76 برس پورے ہونے پر ڈاکٹرز کا پاکستان کیلئے خصوصی پیغام
کیپشن: Doctors' special message for Pakistan on completion of 76 years of independence

ایک نیوز: دل تو پاکستان ہے۔ پاکستان کی 76ویں سالگرہ پر ڈاکٹرز کی جانب سے قوم کو مبارکباد پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزادی کی 76 برس پورے ہونے پر ڈاکٹرز نے پاکستان کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ 

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ “یہ چمن جو ہماری شان ہے، یہ سرزمین جس سے پوری دنیا میں ہماری پہچان ہے”۔ “یہ ثمر ہے ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا”۔

پیغام میں مزید کہا ہے کہ “اس لیے تو ہم سب کے ارادے ہیں بلند، کیونکہ ہمارے حوصلوں کا نام ہے پاکستان”۔ “کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے”۔ “جب دل میں پاکستان لکھا ہو، پھر خوف کھڑا رہ جاتا ہے”۔ “آزاد فضا آزاد زمین ہے، روشن کل سرسبز زمین ہے”۔ “ پاکستان ہے تو ہم ہیں”۔