ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اُن کو اٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میں اس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں ۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا ،امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور انہیں جلد رہائی ملے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور اُن کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا میں اس کی پُرزور مذمت کرتا ہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 6, 2023
عمران خان کو فئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے تھا امید ہے عمران خان کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ سے…
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے اور الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے، نفرتیں کم ہونی چائیں تا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہو سکیں۔4 دن کی حکومت حالات کو مزید سنگین اور گھمبیر نہ بنا دے،عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرے ہوئے ہیں حالات مزید بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔