ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد اٹک جیل منتقل کرد یا گیا ہے، عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں دستاویزی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے، عمران خان کو دستاویزی کاروائی کے بعد بلاک نمبر 2/1میں منتقل کر دیا گیا، عمران خان کو کیٹیگری سی کی بیرک میں رکھا گیا ہے، عمران خان کی بیرک میں ان کے ساتھ کوئی دوسرا قیدی موجود نہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی 5 رکنی میڈیکل ٹیم ڈسٹرکٹ جیل اس وقت پہنچ گئی ہے، اٹک پولیس کی جانب سے جیل کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، عمران خان کو بارک نمبر 2 سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سرکردہ ضلعی رہنما عمران خان کے فسٹ کزن رفیق خان نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما طارق حمید نیازی کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ضلع بھر کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی ورکرز کے گرفتار ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔