پشاور:امن وامان کی صورتحال کےپیش نظردفعہ144نافذ،نوٹیفکیشن جاری

پشاور:امن وامان کی صورتحال پر دفعہ144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Peshawar: Section 144 has been imposed on law and order situation, notification issued

ایک نیوز:پشاورمیں امن وامان کی صورتحال  کےپیش نظر دفعہ144نافذکردی گئی اورنوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پشاورمیں جلسے،جلوس اورریلیوں پرپابندی عائدکردی گئی اوردفعہ144نافذکردی گئی،ڈی سی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیہ کےمطابق باجوڑدھماکےکےبعددہشت گردوں کےحملےکاخطرہ ہے،امن وامان کی صورتحال کےباعث ڈی سی پشاورنےدفعہ144نافذکی،پابندی کےنفاذپر5سےزائدافرادکےجمع ہونےپرپابندی ہوگی۔
اعلامیہ کےمطابق بونیر،اٹک اورنوشہرہ میں بھی دفعہ144نافذکردی گئی،جلسے،جلوسوں پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔