رحیم یارخان:نوجوان پرتشدداورچہرےپرتیزاب پھینک دیاگیا

رحیم یارخان:نوجوان پرتشدداورتیزاب پھینک دیاگیا
کیپشن: Rahim Yar Khan: The youth was violent and acid was thrown

ایک نیوز:رحیم یارخان میں تیزاب گردی کاواقعہ ،نوجوان پرتشدداورچہرےپرتیزاب پھینک دیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق خانپورکےعلاقےفضل ٹاؤن میں ملزمان نےنوجوان پرتشددکیااورچہرےپرتیزاب پھینک دیا۔
پولیس کےمطابق تیزاب سےنوجوان کاآدھاچہرہ جھلس گیا،تیزاب گردی کانشانہ بننےوالےشہری کی شناخت شاکرعلی کےنام سےہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی،حادثےمیں زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق موٹرسائیکل سوار2ملزمان تیزاب پھینک کرفرارہوگئےاورمقدمہ درج کرلیاگیاہے، واقعےکی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔