کراچی:60سالہ شہری کی 2درجن ٹکڑوں میں لاش برآمد

کراچی:60سالہ شہری کی 2درجن ٹکڑوں میں لاش برآمد
کیپشن: Karachi: The body of a 60-year-old citizen was found in 2 dozen piecesKarachi: The body of a 60-year-old citizen was found in 2 dozen pieces

ایک نیوز:کراچی میں60سالہ شہری کی 2دن پرانی 2درجن ٹکڑوں میں لاش برآمدہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلیاری نورمحمدویلیج میں بزرگ شہری کی ٹکڑوں میں لاش ملی ہے،لاش2دن پرانی اورتقریباً2درجن سےزائدٹکڑوں میں ہے۔
پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت60سالہ اسلم کےنام سےکی گئی،مقتول نے2شادیاں کررکھی تھیں،پہلی بیوی خاندان سےتھی،دوسری بیوی سےمحبت کی شادی تھی جوغیروں میں ہوئی،اس سے2بچےبھی ہیں۔
پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،واقعہ کی ہرلحاظ تفتیش کی جارہی ہے،اورلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔