گلوبل ٹی ٹوئنٹی:عباس آفریدی کی دھوم،مخالف ٹیم کےہوش اڑادیے

گلوبل ٹی ٹوئنٹی: عباس آفریدی کی دھوم،مخالف ٹیم کےہوش اڑادیے
کیپشن: Global T20: Abbas Afridi's flamboyance will blow the mind of the opposing team

ایک نیوز:کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے عباس آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔
تفصیلات کےمطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔
عباس آفریدی نے کوربن بوش، رسی ون ڈرڈسن اور نجیب زدران کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
میچ کے دوران 22 سالہ عباس آفریدی نے فیبیئن ایلین اور ورتیا اروند کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔
فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عباس آفریدی اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب ترین بولر بھی تھے، انہوں نے ملتان سلطانز سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 2023 میں 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ عباس آفریدی پاکستان کیلئے انڈر19 ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔