لاہور:ڈمپرنےکاراورموٹرسائیکل کوکچل دیا،1زخمی

لاہور:ڈمپرنےکاراورموٹرسائیکل کچل دیا،1زخمی
کیپشن: Lahore: Dumper crushed a car and a motorcycle, 1 injured

ایک نیوز:لاہورمیں ڈمپرنےکاراورموٹرسائیکل سوارکو کچل دیا،ایک شخص زخمی،ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےملتان روڈپرتھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کی حدودمیں  رات گئےٹریفک حادثہ پیش آیا۔نشےمیں دھت ڈمپرڈرائیورنےگاڑی اورموٹرسائیکل کوکچل دیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ٹریفک حادثےمیں ایک شخص زخمی ہواہےاورگاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی،حادثےکےبعدڈمپرڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئے،امدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمی کوطبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہےجہاں پراس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔