ایک نیوز:شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا2ڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں2ڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں کوریکوری کیلئےلےجارہےتھےکہ ملزمان کےساتھیوں نےفائرنگ کردی،دوطرفہ فائرنگ سے2ڈاکواپنےساتھیوں کی فائرنگ سےموقع پرہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونیوالے ملزمان ڈکیتی اورقتل سمیت50سےزائدمقدمات میں گرفتارتھے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پر پہنچ گئی،ہلاک ملزمان کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورفائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
واضح رہےکہ ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارمعجزانہ طورپر محفوظ رہےہیں۔
شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک
Aug 06, 2023 | 02:52 AM