کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی پہلوان کو بھارتی پہلوان نے فائنل میں چت کرلیا

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی پہلوان ،بھارتی پہلوان ،فائنل ،چت
کیپشن: شریف طاہر، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر بھارتی حریف سے گولڈ میڈل کا دنگل ہار گئے جس کے بعد سلور میڈل ان کا مقدر ٹھہرا۔

74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل جیت لیا، وہ فائنل میں بھارت کے نوین کو چِت نہ کرسکے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ تیسرا سلور اور مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے جس میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔

خیال رہے کہ یہ 20 سالہ شریف طاہر کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔