کامن ویلتھ گیمز: حریف 55 سیکنڈ میں چت، پاکستان کا ایک اور تمغہ

Aug 06, 2022 | 22:00 PM

ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوا لیا ہے۔ 57 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستانی ریسلر علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے حریف نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو صرف 55 سیکنڈ میں دھول چٹا دی۔

اس طرح پاکستان اب تک 6 میڈل جیت چکا ہے۔ جس میں ایک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ 

مزیدخبریں