پیپلزپارٹی کا مشن خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمود خان کے لیے خطرے کی گھنٹی

Aug 06, 2022 | 20:58 PM

ایک نیوز نیوز: پیپلز پارٹی نے وفاق کے بعد مشن خیبرپختونخوا کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑگئی ہے۔ پی پی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاک بلانے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 51 ایم پی ایز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ عدم اعتماد لانے کے لیے فارورڈ بلاک کا استعمال کریں گے۔ صوبے کا وزیراعلیٰ بھی فارورڈ بلاک سے ہوگا۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں بھرپور تعاون فراہم کریں گی۔ 

 نجم الدین خان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو صوبے میں ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی رکنیت سازی مہم جلد شروع کی جائیگی۔ پارٹی کے رکن بننے والے کارکنوں کیلئے باقاعدہ کارڈ کا اجراکرینگے۔

مزیدخبریں