ایک نیوز نیوز: رائیل لندن ہسپتال میں داخل 12 سالہ آرچی بیٹرس بی لائف سپورٹ ہٹانے کے بعد فوت ہو گیا۔ ہسپتال کے باہر آرچی بیٹرس بی کی والدہ ہولی ڈینس نے بھی روتے ہوئے اپنے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ہسپتال انتظامیہ نے آرچی بیٹرس بی کو فراہم کی گئی لائف سپورٹ عدالت سے اسکے والدین کے قانونی جنگ ہارنے کے بعد ہٹائی۔ آرچی بیٹرس بی کے والدین اپریل سے اسکو زندہ رکھنے کے لئے لائف سپورٹ جاری رکھنے کے لئے کیس لڑ رہے تھے۔
گذشتہ ماہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے آرچی بیٹرس بی کا علاج جاری رکھنے کو بے کار عمل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد آرچی بیٹرس بی کے والدین نے اپنے بیٹے کی لائف سپورٹ جاری رکھنے کے لئے کورٹ آف اپیل اور یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس میں اپیلیں کر رکھی تھیں۔ اور یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے گذشتہ روز انکی اپیل مسترد کر دی تھی۔
آرچی بیٹرس بی، جو کہ ایک جمناسٹ اور مارشل آرٹس کا ماہر تھا، دماغ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے سات اپریل سے کومے میں تھا۔ ڈاکٹرز نے اسے دماغی طور پر مردہ ڈیکلئیر کر دیا تھا اور اسے لائف سپورٹ پر زندہ رکھا ہوا تھا۔