انعام بٹ کا سلور میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام

inam butt
کیپشن: inam butt
سورس: google

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں سلور کا تمغہ حاصل کرنے والے قومی پہلوان انعام بٹ نے میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انعام بٹ نے اپنے ٹویٹر پر بیان جاری کیا جس میں انعام بٹ نے لکھا آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا ہے۔  یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

واضع رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا۔ اس سے قبل انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہماری ٹریننگ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود سلور میڈل جیت لیا ہے۔