کم کارڈیشین اور پیٹر ڈیوڈسن کی علیحدگی ہو گئی

Aug 06, 2022 | 17:23 PM

 ایک نیوز نیوز: معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین اپنے بوائے فرینڈ کامیڈین اور ایکٹر پیٹر ڈیوڈسن سے 9 ماہ کے بعد علیحدہ ہو گئیں۔ 

دونوں سیلیبرٹیز نے علیحدگی کے بعد اچھے دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی علیحدگی کے پیچھے ان کی ڈیمانڈنگ مصروفیات بتائی جا رہی ہیں۔

  پیٹر ڈیوڈسن گذشتہ کئی ماہ سے اپنی اپ کمنگ فلم وزرڈز کی شوٹنگ کے لئے آسٹریلیا میں ہیں، اور کم کارڈیسین جولائی میں اس سے ملنے کے لئے وہاں گئی تھیں۔

دونوں سیلیبرٹیزکے ایک کامن دوست کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اورایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، لیکن دوری اور مصروفیات کی وجہ سے تعلق جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

  کم کارڈیشین اورپیٹر ڈیوڈسن کی دوستی کی خبریں 9 ماہ قبل سیچرڈے نائٹ لائیو کے شروع ہونے پر پبلک ہوئی تھیں۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھا جا رہا کہ کم کارڈیشین کو اپنے تیسرے خاوند کانیئے ویسٹ کے ساتھ اپنی بیٹی کے میچ میں دیکھا گیا۔ کم کارڈیشین اور کانیئے کے چار بچے ہیں۔

مزیدخبریں