ایک نیوز نیوز: معروف عالم دین اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامرنے سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کی ۔
بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹ پر لکھا۔ ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا کے حق میں ان شاء اللّٰہ حل کر دے گا۔
دعا عامر کے وکیل ضیا اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے ایک مجسٹریٹ نے کہا بغیرپوسٹ مارٹم کے تدفین کردیں۔ پولیس نے بھی اعتراض نہیں کیا، پولیس کو شواہد بھی نہیں ملے۔ فیملی نہیں چاہتی تھی کہ عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ ہم ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن عدالت آئے ہیں۔ ایک ہی عدالت دو فیصلے نہیں کرسکتی ہے فیصلہ اہلخانہ کو سنے بغیر جلد بازی میں کیا گیا ہے۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دانیہ شاہ شرعی طورپرخلع ہوچکی ہیں۔ وہ عامرلیاقت کی بیوہ نہیں ہیں۔ ایف آئی اے میں اس گینگ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ کسی کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا۔ دانیہ نے یہ خود تسلیم کیا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی تھیں۔ دانیہ کے بیانات بدلتے رہتے ہیں اس کو سزا ملنی چاہیے۔
واضع رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا۔
دانیہ نے بشریٰ اقبال اور دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئی ہیں۔ جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں اور اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں۔