ق لیگ کے نئے سربراہ کا انتخاب، حکم امتناعی کخلاف بھی درخواست دائر

Aug 06, 2022 | 16:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ق لیگ کے نئے سربراہ کےانتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کےحکم امتناعی کےخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کےسیکرٹری کامل علی آغا نے صفدر شاہین پیرزادہ کےتوسط سے درخواست دائر کی۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی کےانتخاب کےموقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی سپیکر کو لکھا۔ شجاعت حسین کا خط غیرقانونی ہدایات ہرمبنی تھا۔ پارٹی کارکنوں نے اس خط کےخلاف شجاعت حسین کےگھرکےباہر بھرپور احتجاج کیا۔ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیرجمہوری عمل قرار دیا۔ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نےپارٹی سربراہ کےغیرجمہوری رویے پرانہیں عہدے سے ہٹادیا۔ مرکزی ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کےنئےسربراہ کےانتخاب کےلئےدس اگست کاانتخابی شیڈول جاری کیا۔

 الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام غیرقانونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا غیرقانونی حکم کالعدم قراردے۔

 واضع رہے کہ الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر انتخابی عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں