قومی بچت مراکز میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر

Aug 06, 2022 | 16:23 PM

  ایک نیوز نیوز: قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،ریگولرانکم سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع بڑھا کر12.60 فیصد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے ،جس میں ریگولراِنکم سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں24 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ پینشنز،بہبود، سپیشل سیونگزسرٹیفیکٹس پر شرح منافع موجودہ سطح پربرقرار ہے، اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹس پرشرح منافع 13 فیصد کی سطح پربرقرار ہے۔

مزیدخبریں