ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے ملک احمد خان کواسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم تعینات کردیا ہے۔
ملک احمد خان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ روبینہ عرفان کو بھی اسپیشل اسٹنٹ بنا دیا گیا ہے۔ روبینہ عرفان کا عہدہ بھی وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
واضع رہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل ملک احمد خان وزیر قانون پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ روبینہ عرفان پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سربراہ بھی ہیں۔ 2007-2012 تک یہ نے بلوچستان میں وزیر قانون کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں ۔