رضا ربانی کا صدرپاکستان سے استعفے کا مطالبہ

رضا ربانی کا صدرپاکستان سے استعفے کا مطالبہ

ایک نیوز نیوز: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے صدر مملکت عارف علوی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ کیا گیا تو ان کیخلاف مواخذے کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر صدر مستعفیٰ نہ ہوئے تو ان کا مواخذہ کیا جائے گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اداروں کو جان بوجھ کر مفلوج کیا جا رہا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے بعد صدر مملکت کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: فیاض الحسن چوہان کو بڑا عہدہ مل گیا

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جزائر پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ جزائر کو صوبوں کی ملکیت قرار دے چکا ہے،صدر پاکستان کا آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر کے طور پر ہیلی کاپٹرحادثے کےشہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا باعث تشویش ہے، بدقسمتی سے عارف علوی صدر بننے کے باوجود سیاسی وابستگی ترک نہیں کرسکے۔