ماں نے  دودھ پیتی بیٹی 83 ہزار میں فروخت کردی 

Aug 06, 2022 | 16:01 PM

ایک نیوز نیوز: مصر میں ایک عورت نے   دودھ پیتی  5 ماہ کی بیٹی  کو 370 امریکی ڈالر ( 83 ہزار پاکستانی روپے ) میں فروخت  کردیا۔  

 رپورٹ کے کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ  المنصورۃ شہرمیں کار پارکنگ میں کام کرنے والے نے ایک بچی ’ماسہ‘ کو اغوا کرلیا ہے۔ جس ملزم کو گرفتار کرلیا  گیا جس نے بتایا کہ کیس اغوا کا نہیں بلکہ ’ بردہ فروشی‘ کا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے  ایک گداگر خاتون سے بچی خریدی ہے  جس نے اپنی بچی ایک سوڈانی خاتون اسما کے ہاتھوں فروخت کی۔  اور اسما نے وہ بچی ایک بے اولاد سوڈانی نژاد آسٹریلوی شہری کو فروخت کی ہے آسٹریلین سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بچی کے سودے کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبورا یہ بچی حاصل کی مصر کی پولیس نے ۔ قانونی کارروائی شروع کردی  ہے۔ پورا کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں