بے سرا ہونا بھی جرم قرار، بنگلہ دیشی گلوکار گرفتار

hero alam bangladeshi singer
کیپشن: hero alam bangladeshi singer
سورس: google

 ایک نیوز نیوز:  کلاسیکی راگ  بے سرے گانے پر  بنگلہ دیشی گلوکار گرفتار   آئندہ سوشل میڈیا پر گیت نہ پوسٹ کرنے کا معافی نامہ دینے پر  جان چھوٹی ۔

 رپورٹ کے مطابق  ’ہیرو عالم‘  نامی بنگالی گلوکار  سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہیں ان کے  تقریباً 20 لاکھ فیس بک فالوورز اور یوٹیوب پر تقریباً 1.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ان کے گانوں میں سے ایک ’عربی گانا‘ جس میں وہ روایتی عرب لباس میں ریت کے ٹیلے پر اونٹوں کے ساتھ پس منظر میں نظر آتے ہیں، 17 ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔

 عربی گانوں پر تو ان کے ہم وطنوں کو اعتراض نہیں لیکن جب انہوںنے  نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور اور بنگلہ دیش کے قومی شاعر قاضی نذر الاسلام کے کلاسک گانوں  کا بیڑا غرق کرنا شروع کیا تو بنگلہ سوشل میڈیا صارفین کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکایت پر پولیس نے  ہریو عالم کو  کلاسیکی گیت اور ان کی پیروڈی گانے  سے روک دیا ہے ان کو بے سرا قرار دیتے ہوئے ان  سے  معافی نامے پر دستخط  بھی کرائے گئے۔

 دوسری طرف عالم کے مطابق انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے اور 2018 میں بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے کر انہوں نے 638 ووٹ بھی حاصل کیے تھے۔