آرمی چیف کی شہدائے لسبیلہ کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

آرمی چیف کی شہدائے لسبیلہ کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات
کیپشن: Army Chief General Qamar Javed Bajwa

ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہدائے لسبیلہ کے گھر پہنچے، ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کی میجر جنرل امجد حنیف شہید، میجر محمد طلحہ منان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا شہداء کے لواحقین سے جڑے رہنا ہمارا فرض ہے۔ شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود ہمیشہ کے لیے ہماری ذمہ داری ہے، شہدا ہماری قوم کا فخر ہے، ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کا عظیم قربانی پر کبھی بھی حقیقی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید، بریگیڈئر امجد حنیف شہید، بریگیڈئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید میجر طلحہ منان شہید اور نائیک مدثر فیاض شہید کے ورثاء سے بات کی۔

صدر عارف علوی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا انہی شہداء کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے۔ یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے اور تاقیامت رہے گا۔