پسند کی شادی کرنے والی بچی کے طبی معائنے کی درخواست مسترد

Aug 06, 2022 | 14:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کمرعمری میں شادی کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے طبی معائنہ سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں تحلیل ہوں گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

درخواست مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی نے دائر کی تھی۔ اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بھی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی تھی۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے۔

مزیدخبریں