ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کر دی ہے۔
پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں کہا گیا پی ٹی آئی کے استعفی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔ جبکہ عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کا معلوم ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔
الیکشن کمیشن کے 9 حلقوں میں جاری شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے ۔