ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے عالمی طاقتیں فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اپنی خاموشی توڑیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نےتمام بین الاقوامی قوانین پیروں تلےروندتےہوئے غزہ میں محصورفلسطینیوں، جن میں بچےبھی شامل ہیں پر پھرسےفضائی حملے کئے ہیں۔ میں اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرائیل اہل فلسطین کومحکوم بنانے کیلئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کیخلاف اپنی بھاری بھر کم عسکری قوت استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ اپنی خاموشی توڑیں اور فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔
اسرائیلی فوجوں نےتمام بین الاقوامی قوانین پیروں تلےروندتےہوئے غزہ میں محصورفلسطینیوں، جن میں بچےبھی شامل ہیں پر پھرسےفضائی حملے(بمباری) کئے ہیں۔اسرائیل اہلِ فلسطین کومحکوم بنانے کیلئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کیخلاف اپنی بھاری بھر کم عسکری قوت
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022
استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022
#GazaUnderAttack