شہبازشریف کے حکم پر ڈی آئی جی ڈاکٹرحیدراشرف نوکری پربحال

Aug 06, 2022 | 13:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کو نوکری پربحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو ملازمت پر بحال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلیاں تحلیل ہوں گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

کیبنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ اتھارٹی کے طور پر  ڈی آئی جی ڈاکٹرحیدراشرف جو گریڈ 19 کے پولیس سروس آف پاکستان کے افسر ہیں کیخلاف نوکری سے برطرفی کی بڑی سزا ختم کی جاتی ہے اور انہیں اپنے عہدے پر بحال کرتے ہوئے فوری ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ ان کی غیر حاضری کا عرصہ چھٹی تصور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں